21 جون ، 2025
برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ طیارے امریکا سے منتقل کر دیے اور ان کا رُخ امریکا سے مغرب کی جانب ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے وٹمین ائیرفورس بیس سے چار جنگی جہاز ہفتے کی صبح اُڑے، ان کے ساتھ ری فیولنگ کے لیے چار ٹینکر بھی تھے۔
اخبار نے بتایاکہ بظاہر یہ جنگی جہاز مغرب کی سمت بحرالکاہل میں امریکی نیول بیس گوام کی سمت جا رہے تھے، وہاں سے یہ جنگی جہاز جزائر چاگوس میں ڈئیگو گارشیا ائربیس جا سکتے ہیں جہاں سے ایران پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
بی ٹو بمبار وہ واحد جنگی جہاز ہے جو 30ہزار پاؤنڈ کا بنکر بسٹر بم گرا سکتا ہے، یہ بم ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فردو پر حملے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فردو میں افزودگی کا مرکز ایک پہاڑ کے اندر تین سو فٹ گہرائی میں واقع ہے۔ ایران میں نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل حملے کر چکا ہے۔