Time 22 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل نے ایران کے مزید 3 ایف 14طیارے تباہ کردیے، ویڈیو جاری

اسرائیل نے ایران کے مزید 3 ایف 14طیارے تباہ کردیے، ویڈیو جاری
گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کیے تھے— فوٹو: اسکرین گریب

اسرائیل نے ایرانی فضائیہ کے مزید 3 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق  50 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے آج شام وسطی ایران میں کاووائیاں کیں۔ ترجمان نے بتایاکہ وسطی ایران پر حملے میں ایرانی فضائیہ کے مزید 3 ایف 14 طیاروں کو نشانہ تباہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے  تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ  کیے تھے۔

ایف 14 دو انجنوں اور دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، ان طیاروں نے 1970 میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور 1974 میں امریکی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ امریکا نے 1976 میں ایف 14 طیارے ایران کو دیے تھے۔


مزید خبریں :