22 جون ، 2025
برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں پیش آیا جہاں گرم ہوا کے غبارے میں اُڑان بھرنے کے بعد آگ لگی اور آگ لگنے کے بعد غبارا زمین پر جا گرا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے گرم ہوا کے غبارے میں 21 سیاح سوار تھے جن میں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے 13زخمی ہیں۔
برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ غبارے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نا ہوسکی۔