Time 22 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان نے امریکی صدرٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا

پاکستان نے امریکی صدرٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا
وزیرخارجہ اسحق ڈارکےدستخط سے روانہ خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط  ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو2026 کا نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈارکےدستخط سے روانہ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سےخط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا جس میں پاک بھارت جنگ بندی میں کردار، مسئلہ کشمیراجاگرکرنے پر اقدام کا ذکر ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر  ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزید خبریں :