Time 22 جون ، 2025
دنیا

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری شیلٹرز میں آپس میں لڑنے لگے

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری شیلٹرز میں آپس میں لڑنے لگے
اسرائیلی شہری نے دیگر لوگوں سے تلخ کلامی کے بعد شیلٹر کے اندر مرچوں کا اسپرے کردیا— فوٹو: فائل

اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد ایران کے ممکنہ جوابی حملوں سے بیشتر اسرائیلی ڈر  و خوف میں مبتلا ہیں اور  ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کےلیے  اسرائیل کی بیشتر  آبادی نے اس وقت شیلٹرز  میں پناہ لی ہوئی ہے۔

تل ابیب میں شیلٹرز کھچا کھچ بھر گئے جس کے باعث وہاں  ذہنی اذیت میں مبتلا اسرائیلیوں میں لڑائیاں ہونے لگیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ تل ابیب کے انڈر گراؤنڈ شیلٹر میں پیش آیا جہاں کئی گھنٹوں سے موجود ایک اسرائیلی نے تنگ آکر  ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اسرائیلی شہری نے دیگر  لوگوں سے تلخ کلامی کے بعد شیلٹر کے اندر مرچوں کا اسپرے کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرچوں کے اسپرے کے بعد بزرگ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا رہا، دیگر لوگ بھی کھانستے نظر  آئے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق پیپر اسپرے کی وجہ سے شیلٹر میں پناہ لیے ہوئے اسرائیلی شہری باہر  نکلنے پر  مجبور ہوگئے، ان تمام افراد نے میزائل حملوں کے سائرن بجنے کے باعث شیلٹر میں پناہ لے رکھی تھی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔


مزید خبریں :