23 جون ، 2025
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔
متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، دبئی اور ابوظبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔
فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں موجود کئی پروازیں واپس مڑ گئیں۔