Time 24 جون ، 2025
دنیا

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ: ٹرمپ نے فیک نیوز پر امریکی میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ: ٹرمپ نے فیک نیوز پر امریکی میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
فوٹو:فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد فیک نیوز پر امریکی میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ ایران میں جن مقامات پر ہم نے حملہ کیا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور سب کو اس کا علم ہے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ صرف جعلی خبریں ہی کچھ اور دعویٰ کرتی ہیں تاکہ ہماری کارکردگی کو کمزور ظاہر کر سکیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جھوٹ کو پھیلانے میں خاص طور پر سی این این ، اے بی سی  اور این بی سی کے صحافی شامل ہیں۔ 

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ: ٹرمپ نے فیک نیوز پر امریکی میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
فوٹو: اسکرین شاٹ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں موجود اخلاقی طور پر گرے ہوئے ان افراد کی وجہ سے یہ معاملہ کبھی ختم نہیں ہوتا  اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹنگ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود بھی ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم نہیں ہوئی ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ امریکی حملوں سے ایران کا یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل متاثر ہوا ہے مگر اس کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ 


مزید خبریں :