24 جون ، 2025
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونےکی نئی قیمت 3 لاکھ54 ہزار 365 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کےمطابق 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار 258 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ38 ہزار 10 روپے ہوگئی۔
اُدھر عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 39 ڈالر کم ہونےکے بعد 3 ہزار 327 ڈالر فی اونس ہے۔