Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2025
دنیا

امریکی حملے میں افزودہ یورینیئم محفوظ رہا: ایرانی عہدیدار کی تصدیق

امریکی حملے میں افزودہ یورینیئم محفوظ رہا: ایرانی عہدیدار کی تصدیق
امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں: حسن نوریان/ فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی حملوں میں ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔

 نمائندہ جیو نیوز کے مطابق  ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار حسن نوریان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔

حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیئم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بے لگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے اور نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔