Geo News
Geo News

Time 25 جون ، 2025
پاکستان

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان
ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں/ فائل فوٹو

بیجنگ: پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کےدرمیان پہلی ملاقات  کا امکان ہے۔ 

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے وزرائےدفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشتگردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔