Time 26 جون ، 2025
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سے مشروط

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سے مشروط
پرو لیگ میں حامی بھرکرشرکت نہ کرنے پرفیڈریشن پربھاری جرمانہ حتیٰ کہ پابندی بھی لگ سکتی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی : قومی ہاکی ٹیم کی  پرو ہاکی لیگ میں شرکت مالی وسائل سے مشروط ہونے کا امکان سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں  شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے  جس کے تحت پی ایچ ایف کو پہلا جواب جمعہ 27 جون کو دینا ہے  تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سےمشروط ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  مالی وسائل نہ  ہوئےتوپاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت نہیں کرےگی، پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کےلیے 50  کروڑ  سے زائدکی رقم درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پرو لیگ میں حامی بھرکرشرکت نہ کرنے پرفیڈریشن پربھاری جرمانہ حتیٰ کہ پابندی  بھی لگ سکتی ہے۔

واضح رہےکہ  پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، اس میں شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کی ہاکی رینکنگ 17ویں نمبر پر چلی گئی تھی۔

مزید خبریں :