27 جون ، 2025
بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔
ایس سی او اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد تمام ممالک کے سامنے پیش کردیے جب کہ انہوں نے جعفر ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کا بھی ذکر کیا۔
خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی لیکن ان کی درخواست چینی وزیر نے مسترد کردی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر تھا، دیگر ملکوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا اعلامیہ مشترکہ ہوتا ہے ، اگر کوئی رکن غیر حاضر ہو تو اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا، تنظیم کے 9 ملک مشترکہ اعلامیے پر متفق تھے مگر بھارت نے اس پر دستخط نہیں کیے۔