Geo News
Geo News

پاکستان

کراچی: غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا

کراچی: غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا
پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ طیارے کی روانگی کو روک کر اسے فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا: ائیرپورٹ حکام/ فائل فوٹو

کراچی میں غیر ملکی پرواز سے  پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق ترکش ائیرلائن کے ائیر بس سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ طیارے کی روانگی کو روک کر اسے فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے معائنے کے دوران انجن سے پرندے کے پر ملے  جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور اس کی روانگی کو رات 9 بجے ری شیڈول کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ بارش کے بعد ائیرپورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے جنہیں کھانے کیلئے  پرندے منڈلانے لگتے ہیں تاہم بارش سے قبل فنل ایریا میں اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :