انٹرٹینمنٹ
20 مارچ ، 2013

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی…بھارت کی مشہور ترین پس پردہ گلوکارہ الکا یاگنک آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 20مارچ 1966ء کو کولکتہ کے ایک گجراتی خاندان میں پیدا ہونے والی الکا نے پورے بھارت کو اپنے سروں کے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ یوں تو الکا کی والدہ شوبھا یاگنک بھی ایک گلوکارہ تھیں مگر ان کو وہ شہرت نہ مل سکی جو الکا کے نصیب میں آئی۔ کہتے ہیں پوت کے پاوٴں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ الکا نے 6 سال کی عمر میں ہی کلکتہ ریڈیو کے لئے گانے گانا شروع کر دیئے تھے۔ 10 سال کی عمر میں ممبئی میں آ بسنے والی الکا پر تو جیسے ترقی کی راہیں کھلتی چلی گئیں۔ سات مرتبہ فلم فئیر اعزاز جیتنے والی الکا یاگنک اب تک تقریباً 700 فلموں کے لئے گیت گا چکی ہے۔

مزید خبریں :