Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
21 مارچ ، 2013

شادی کی تقریب میں روتی بچی کی دوڑ نے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ہِٹ

شادی کی تقریب میں روتی بچی کی دوڑ نے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ہِٹ

نیویارک… این جی ٹی… بچوں کی معصوم حرکات اور چہرے کے بدلتے زاویے ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں اس وقت تمام شرکاء قہقہے لگا کر ہنسنے پر مجبور ہو گئے جب اچانک ہی ڈرامائی انداز میں ایک ننھی بچی اسٹیج سے بھاگتے ہوئے نشستوں کے درمیان سے تیزی سے گزرگئی۔پر مسرت شادی کی اس تقریب میں تمام مہمان آپس میں باتیں کرنے میں مصروف تھے لیکن جیسے ہی یہ بچی اپنے دونوں بازو پھیلائے، چیختے اور روتے ہوئے گزری تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جسے دیکھ کر سب ہی کھلکھلا کر ہنسنے لگے۔ چہرے پر دلچسپ تاثرات لئے اور ڈرامائی انداز میں تقریب سے بھاگتی اس بچی کو آن لائن بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اب تک تقریباًلاکھوں افراد اس دلچسپ وڈیو سے محظوظ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :