22 مارچ ، 2013
کراچی…معروف اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ایوب کھوسونے الزام عائد کیا کہ جیک آباد پولیس کے ذریعے ان کے بیٹوں،بھائیوں اور گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وین میں آنے والی پولیس مال مویشی بھی اپنے ساتھ لے گئی ، ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت ان کے خلاف کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہی ہے،لیکن وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں،ن لیگ نے ٹکٹ دیا تو جیکب آباد سے انتخاب ضرور لڑیں گے۔