25 مارچ ، 2013
ممبئی…جولی ایل ایل بی سے بالی وڈ میں دھوم مچانے والے ارشد وارثی نے مار دھاڑ سے بھرپور نئی فلم کے لیے کنگ فو سیکھ لیا۔ جولی ایل ایل بی میں زبانی جنگ جیتنے والے ارشد وارثی اگلی فلم ”کالنگ مسٹر جو بھی کروالو“ میں بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں انھیں اپنے مخالفین سے نمٹنے کے لیے قانونی نکتوں کی نہیں بلکہ لاتوں اور گھونسوں کے استعمال کی ضرورت پڑی ہے جس کے لیے انھوں نے کنگ فو کی سخت تربیت حاصل کی ہے۔ مزاحیہ اور رومانوی کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی یہ پہلی ایکشن فلم ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سوہا علی خان اور کرشمہ کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔