25 مارچ ، 2013
لاہور … پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات کا فائنل راوٴنڈ کل (منگل کو) لاہور میں ہو گا۔ چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والے اس فائنل راوٴنڈ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے میاں منظور وٹو، قمر زمان کائرہ اور نذر محمد گوندل شریک ہوں گے۔ میاں منظور وٹو نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی سیٹوں پر اسی کا حق ہے، امید ہے یہ معاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے مثبت بات کی ہے۔