15 اپریل ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاوٴن میں ایک شخص مبینہ طور پر کھانسی کا سیرپ پینے سے انتقال کرگیا۔ چند ماہ پہلے یہی سیرپ 22 افراد کی جان لے چکا ہے میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ ٹاوٴن کے رہائشی 32 سالہ شخص زوہیب کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیاَ ایمر جنسی میں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن زوہیب نے دم توڑ دیا۔ ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ زوہیب نے کھانسی کا شربت ٹائینو سیرپ پیا تھا۔ ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور لاش لے کر چلے گئے۔