19 اپریل ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں نجی سکول کی خاتون استاد نے تین سالہ طالب علم کو لوہے کہ پیمانے سے مبینہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا بچے کے چہرے پر نشان پڑگے، والدین نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے بلال پارک میں پیش آیا جہاں کے رہائشی سید زاہد حسین کے مطابق اُن کا تین سالہ بیٹا محمد احسن مقامی نجی اسکول میں زیر تعلیم جہاں سبق نہ سنانے پر خاتوں استاد سمیرا نے لوہے کے پیمانے سے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کے چہرے پر وار کیے جس سے بچے کے چہرے پر نشان پڑ گئے جس پر والدین نے تشدد کرنے والی استانی کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ،دوسری جانب اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ والدین کی شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں۔