پاکستان
20 اپریل ، 2013

غیر ملکی مبصرین انتخابی عمل کا جائزہ لینے بلوچستان ضرور آئیں، نگراں وزیراعلیٰ

غیر ملکی مبصرین انتخابی عمل کا جائزہ لینے بلوچستان ضرور آئیں، نگراں وزیراعلیٰ

کوئٹہ … نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مبصرین پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل کاجائزہ لینے کیلئے بلوچستان کا دورہ ضرورکریں، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اتنی خراب نہیں جیسا کہ تاثرقائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس کے سفیر فلپس تھیبو (Philis Thebud)سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال ایسی ہرگز نہیں کہ یہاں سرمایہ کاری نہ ہوسکے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کاجائزہ لینے کیلئے بلوچستان آتے ہیں تو انہیں مکمل تحفظ اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ غوث بخش باروزئی نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ مختصر مدت میں آئندہ آنے والی حکومت کیلئے ایک راستہ ہموار کرجائیں جس پر چل کر بلوچستان ترقی کرسکے، آئندہ آنے والی حکومت پر بہت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوں گی۔

مزید خبریں :