کاروبار
02 مئی ، 2013

کراچی میں آٹا پھر مہنگا، فی کلو قیمت 2 روپے بڑھ گئی

کراچی میں آٹا پھر مہنگا، فی کلو قیمت 2 روپے بڑھ گئی

کراچی…ملک میں گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کی توقع کے باوجود فلار ملرز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث ریٹیل قیمتیں 2 روپے کلو بڑھ گئی ہیں۔2 روپے کلو اضافے کے بعد فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 40 روپے اور چکی آٹے کی قیمت 38 روپے کلو ہوگئی ہے۔اس سے پہلے سندھ کے فلار ملرز نے آٹے کے 50 کلو بیگ کی قیمتوں میں 80 روپے کا اضافہ کردیا تھا، فائن آٹے کے بیگ کی نئی قیمت 18 سو 50 جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 17 سو 50 روپے ہوگئی ہے۔ملک میں گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کی توقع ہے ماہرین کے مطابق گزشتہ سیزن کی گندم کے زخائر بھی موجود ہیں لہٰذا آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بلا جواز ہے۔

مزید خبریں :