Geo News
Geo News

پاکستان
14 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن،سندھ میں پیپلز پارٹی،خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور بلوچستان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی سر فہرست ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 287 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔مسلم لیگ ن 212 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پیپلزپارٹی 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ 39 آزاد امیدوار جیت گئے۔خیبر پختون خوامیں تحریک انصاف 35 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔جے یو آئی ف کی 13 ، مسلم لیگ ن نے 12 سیٹیں جیتی ہیں، جماعت اسلامی نے 7 ، قومی وطن پارٹی 7،عوامی نیشنل پارٹی5،عوامی جمہوری اتحاد 3 ،پی پی پی پی نے 2 ،آل پاکستان مسلم لیگ نے ایک نشست حاصل کی۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں 14 آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی 62 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں 37 نشستیں حاصل کیں، بلوچستان اسمبلی میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی 9 نشستوں کیساتھ سر فہرست ہے،مسلم لیگ ن 8 نشستیں لے کر بلوچستان اسمبلی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :