پاکستان
28 مئی ، 2013

بی بی قتل کیس،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چالان جمع کرانیکی 11 جون تک مہلت

بی بی قتل کیس،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چالان جمع کرانیکی 11 جون تک مہلت

اسلام آباد…بے نظیر قتل کیس میں عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چالان جمع کرانے کیلئے 11 جون تک کی مہلت دیدی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدالت میں مقدمے کا چالان جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی درخواست دائر کر دی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی،اس لیے چالان جمع نہیں کرایا جا رہا،جس پر عدالت نے چالان جمع کرانے کیلئے 11جون تک کی مہلت دیدی۔ عدالت نے اسی مقدمے میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث کیلئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزید خبریں :