پاکستان
29 مئی ، 2013

خیبر پختونخوا میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کر دیا، کرامت اللہ چغرمٹی

 خیبر پختونخوا میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کر دیا، کرامت اللہ چغرمٹی

پشاور…خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا اور سابق حکومت کے گناہوں کی سزا بڑی سیاسی جماعتوں کوملی ہے ۔11 مئی کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے صوبائی اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگا کر اسمبلی میں پہنچنے والے اراکین صوبے کی ترقی و خوش حالی اور مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :