پاکستان
31 مئی ، 2013

بجٹ میں روزگاراورکاروباری قرضہ اسکیم لانے کی تیاریاں

بجٹ میں روزگاراورکاروباری قرضہ اسکیم لانے کی تیاریاں

اسلام آباد…آئندہ بجٹ میں روزگار کی تربیت اور ڈیڑھ سے دولاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے چھوٹے قرض فراہم کرنے کے لیے اسکیم شروع کرنے کی تجویز ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق روزگار اسکیم کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسکیم کے تحت پرائمری پاس سے لے کر گریجویٹ تک ڈیڑھ سے دو لاکھ نوجوانوں کو رعایتی منافع پر قرض دیئے جانے کا امکان ہے۔پرائمری پاس کو 50 ہزار سے دو لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے۔اسی طرح مڈل اور میٹرک پاس نوجوانوں کے لیے 8 سے 10 لاکھ روپے اورگریجویٹ نوجوانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دینے کی تجویز ہے۔آیندہ بجٹ میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی تجویز بھی ہے جس کے بعد نوجوانوں کو بیرون ملک نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :