Geo News
Geo News

پاکستان
02 جون ، 2013

کراچی میں آئی جی سندھ کو فری ہینڈ دیدیاگیا، 200 نئی بسیں چلانے فیصلہ

کراچی میں آئی جی سندھ کو فری ہینڈ دیدیاگیا، 200 نئی بسیں چلانے فیصلہ

کراچی…سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ میں ساڑھے 7ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ امن وامان کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کے لیے فوری طور پر 200 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزراء نثار کھوڑو، شرجیل میمن ،منظوروسان،مخدوم جمیل الزمان ، میر ہزار خان بجارانی ، سید مراد علی شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ تقریبا ً4گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلیے 3رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر فوری طور پر 200 بسیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور کراچی سرکلر ریلوے کا پراجیکٹ 6 مہینے میں شروع کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ امن وامان کے لئے آئی جی سندھ کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :