06 جون ، 2013
ممبئی…راجستھان رائلز کے مالک اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔ دہلی پولیس کے مطابق راج کندرا نے راجستھان رائلز کے میچز پر بکی امیش کے ذریعے سٹہ کھیلاآئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن تو ختم ہوگیا، لیکن اسپاٹ فکسنگ کے بادل چھٹنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، نئی دلی پولیس کے چیف نیرج کمار کا کہنا ہے کہ راجستھان رائلز کے کو اونر اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔ نیرج کمار کا کہنا ہے کہ پولیس نے راج کندرا سے 12 گھنٹے تفتیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سٹے بازی میں ان کا نقصان ہوا۔ پولیس نے راج کندرہ کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا ہے راجستھان رائلز نے اس سال آئی پی ایل کے کوالی فائر راونڈ میں جگہ بنائی تھی۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑی انکیت چوون، سری سانتھ اور اجیت چنڈیلا کا تعلق بھی راجستھان رائلز سے ہے۔