صحت و سائنس
06 جون ، 2013

سندھ میں پیٹ کے امراض میں اضافہ،چار خواتین جاں بحق

سندھ میں پیٹ کے امراض میں اضافہ،چار خواتین جاں بحق

کراچی …سندھ میں پیٹ کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں تین ہزار سے زائد مریض لائے گئے جہاں 4 خواتین انتقال کرگئیں۔ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ پیٹ کے امراض میں اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے۔ ڈائرئکٹر ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 3 ہزار 569 مریض لائے گئے ، چھ سو اڑسٹھ مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا، بدین میں دس سالہ بچی مومل اور تین خواتین دم توڑ گئیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹ کے امراض کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔

مزید خبریں :