صحت و سائنس
07 جون ، 2013

خوبانی پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ بھی انتہائی مفید ہے

خوبانی پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ بھی انتہائی مفید ہے

کراچی … خوبانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آنے لگتا ہے مگر یہ لذیذ پھل پیٹ کی کئی بیماریوں کے علاوہ دیگر حوالوں سے بھی انتہائی مفید ہے۔ طب یونانی کی تحقیق کے مطابق خوبانی کھانے سے جگر کی سختی دور ہوتی ہے، خوبانی کے بیجوں کاتیل کانوں میں ڈالنے سے سماعت بہتر ہوتی ہے اور یہ کان کے درد میں بھی مفید ہے۔ خوبانی کے چند دانے اگر لسی کے ساتھ استعمال کئے جائیں تو غذا کی نالی کی جلن دور ہوتی ہے۔ خوبانی کا استعمال نزلہ، زکام ، گلے کی خراش اور منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے فائدہ مند ہے۔

مزید خبریں :