09 جون ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں 1970سے اب تک صوبے میں کس کس کی حکومت بنی اور کون کون وزیراعلی رہا ؟؟بلوچستان کو صوبے کا درجہ یکم جولائی 1970کوملا جس کے بعد صوبے میں پہلے عام انتخابات ہوئے تو اسمبلی کے پہلے قائد ایوان سردار عطا اللہ مینگل تھے۔ وہ 2مئی 1972سے13فروری 1973تک وزارت اعلی کے منصب پر فائز رہے۔ان کے بعد بلوچستان کے دوسرے منتخب وزیراعلی تھے جام میر غلام قادر،جن کی وزارت اعلی کا دورانیہ 27اپریل 1973سے31دسمبر1975تک رہا۔صوبے کے تیسرے وزیراعلی کا اعزاز حاصل ہوا۔نواب محمد خان باروزئی کوان کا دور اقتدار تقریبا سات ماہ یعنی 7دسمبر 1976سے4جولائی 1977تک رہا۔جس کے بعد انتخابات کے نتیجہ میں جام میر غلام قادر ایک بار پھر وزیراعلی منتخب ہوئے اس بار وہ تین سال سے زائد عرصہ یعنی 6اپریل 1985سے29مئی 1988تک اس منصب پر قائم رہے۔ صوبے میں چوتھے عام انتخابات 1988کو ہوئے جس کے بعد پہلے میر ظفراللہ جمالی اور بعد میں نواب اکبر خان بگٹی کی حکومت بنی۔ میر ظفراللہ جمالی کا دور اقتدار 2دسمبر 1988سے24دسمبر 1988تک کے عرصے پر محیط رہا،اپوزیشن کی مخالفت پر اسمبلی توڑی گئی جس کے بعد ہائی کورٹ کے حکم سے اسمبلی بحال ہوئی تو وزیراعلی منتخب ہوئے نواب اکبر خان بگٹی،جن کا دور اقتدار بعد میں 5فروری 1989سے7اگست 1990تک جاری رہا۔پانچویں اسمبلی اکتوبر 1990میں وجود میں آئی اورمیر تاج محمد جمالی قائد ایوان منتخب ہوئے۔ وہ مسند اقتدار پر17نومبر 1990سے22مئی 1993تک،رہے،بعد میں صدر غلام اسحاق خان کی طرف سے قومی اسمبلی توڑی گئی تو بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی،مگر بعد میں اسمبلیوں کی بحالی کے بعد بلوچستان میں حکومت تشکیل پائی نواب ذوالفقار علی مگسی کی،جو 30مئی 1993سے19جولائی 1993تک قائم رہی۔بلوچستان میں اکتوبر 1993کو ہونے والے چھٹے عام انتخابات میں دوبارہ نواب ذوالفقار علی مگسی کی حکومت بن گئی،اس بار وہ 20اکتوبر 1993سینومبر 1996تک وزارت اعلی کے منصب پر براجمان رہے۔فروری 1997 میں ساتویں عام انتخابات کے بعد سردار اختر مینگل کو حکومت بنانے کا موقع ملا،ان کا دور اقتدار 22فروری 1997سے13اگست 1998تک تھا،اختلافات کے بعد پھر وزارت اعلی کا قلمدان سنبھالا،میر جان محمد جمالی نے،ان کی حکومت 13اگست 1998سے12اکتوبر 1999تک جاری رہا۔ اکتوبر 2002 کوآٹھویں انتخابات ہوئے ،اس بار حکومت کے سربراہ تھے، جام محمد یوسف وہ یکم دسمبر 2002سے18نومبر 2007تک اس منصب پر فائز رہے۔صوبے میں نویں انتخابات فروری 2008میں ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 9اپریل 2008سے18مارچ 2013تک نواب محمد اسلم رئیسانی کی حکومت رہی۔