10 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور میں ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضہ کے تیمار داروں کو پیٹ ڈالا، متاثرین اسپتال کے باہر سراپا احتجاج بنے رہے۔ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں مسز چندن 15 روز سے زیر علاج تھیں مریضہ کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے۔ مریضہ کے عزیز و اقارب کے مطابق انہوں نے ڈاکٹروں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا تو وہ غصے میں آگئے اور مار پیٹ شروع کردی۔ مریضہ کے عزیز و اقارب نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔