دنیا
11 جون ، 2013

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا راز کھلنے پر واشنگٹن میں تہلکہ

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا راز کھلنے پر واشنگٹن میں تہلکہ

واشنگٹن…امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر سے انٹرنیٹ ڈیٹا چرانے کی خبر نے خود واشنگٹن میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے، ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ انکشاف کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو ملک میں لاکر اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ ادھر ایک سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت نے این ایس اے کے اقدامات درست قرار دیدیئیدوسری جانب دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی اسنوڈن کی حمایت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیہیں،، ایک ایسے وقت میں جبکہ ابھی اسنوڈن پر نہ کوئی فرد جرم عائد ہوئی ہے نہ کوئی مقدمہ قائم ہوا ہے، ایک آن لائن پٹیشن کے ذریعے 25 ہزار سے زائد افراد نے صدر اوباما سے درخواست کی ہے کہ اسے این ایس اے کے راز افشا کرنے پر معاف کردیا جائے۔ اسکے علاوہ اسنوڈن پر چلنے والے ممکنہ مقدمے کے اخراجات کی خاطر فیس بک پر فنڈز جمع کرنے کی اپیل پر چند گھنٹوں میں 8 ہزار ڈالر بھی جمع ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ٹیلی فون کال ٹریس کرنے کے عمل کی تو 45 کے مقابلے میں 56 فیصد امریکیوں نے حمایت کردی تھی۔ادھر ہانگ کانگ میں مقیم ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاشرے میں رہنا ہی نہیں چاہتے جہاں اس قسم کی حرکات آج تک سرکاری سرپرستی میں ہو رہی ہوں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے راز افشا کرنے والا ایڈورڈ سنوڈن ہوٹل سے چیک آوٴٹ کرگیا۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں ایڈورڈ سنوڈن کہاں گیا ہے۔

مزید خبریں :