14 جون ، 2013
نوشہرہ…د ریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔کالام روڈکاکچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیا،کالام بازارجانے والی سڑک بند ہوگئی ہے ۔پشاور فلڈسیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اورنوشہرہ کے مقامات پراونچے درجے کاسیلاب ہے اور کالام روڈکاکچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیا ہے۔کالام بازارجانے والی سڑک بند ہوگئی ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظرپولیس لائن مینگورہ سے ضروری سامان اورگاڑیاں محفوظ مقامات منتقل کردی گئی ہیں۔ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پراونچے درجے کاسیلاب ہے۔ دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام درمیانے درجے اور دریائے سوات میں امان درہ کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے۔ فلڈ سیل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواسے گزرنے والے باقی دریامعمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔