دنیا
11 مارچ ، 2012

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 12سالہ بچے سمیت2فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 12سالہ بچے سمیت2فلسطینی جاں بحق

غزہ…اسرائیل کی جانب سے مسلسل تیسرے روز فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں 12 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غزہ کی شمالی سرحدی پٹی پر اسرائیلی راکٹ فائر کررہے ہیں ، طبی حکام کے مطابق حملے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا،جبکہ شہر میں ایک اور شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے،ان کا کہناہے کہ جنگجو جہازون نے عسکریت پسندوں پر راکٹ فائر کیے۔فلسطین میں تین روز سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :