انٹرٹینمنٹ
09 جولائی ، 2013

اداکارہ میرا نے امریکہ میں انگلش بول چال کا کورس مکمل کر لیا

اداکارہ میرا نے امریکہ میں انگلش بول چال کا کورس مکمل کر لیا

لاہور…اداکارہ میرا نے امریکہ میں دو ماہ کا انگلش بول چال کا کورس مکمل کر لیا ،جس کا جی چاہے انگلش میں بات کر لے ،جواب بھی انگلش میں ہی ملے گا ،جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکہ اور کینیڈا کے دوروں میں دو ماہ کا شارٹ انگلش سپوکن کورس مکمل کیا ہے ، حال ہی میں لاہورکے ایک فیشن شو کے دوران میڈیا کو دیے گیے ایک انگریزی انٹرویو میں میرا نے فر فر انگریزی بول کر جہاں اپنے مداحوں کو حیران کر دیا وہیں انگلش بولنے سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ، میرا نے جیونیوز کے ذریعے انگلش بولنے کا چیلنج بھی دے دیا ۔

مزید خبریں :