انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2013

زرین خان نے دبلا ہونے سے انکارکردیا

زرین خان نے دبلا ہونے سے انکارکردیا

ممبئی…فلمی تتلیاں اسمارٹ نظرآنے کے لئے اپنے وزن کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ لیکن بالی وڈ کی زرین خان کی سوچ سب سے الگ ہے۔زرین خان کا کہنا ہے کہ ایک عورت کو عورت ہی نظر آنا چاہئے۔ وہ کبھی بہت دبلی پتلی نہیں بنیں گی کیونکہ وہ ایک پٹھان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہالی وڈ نہیں ہے جہاں اداکارائیں خطرناک سین بھی فلم بند کراتی ہیں۔ زرین خان ان دنوں ایک ایکشن فلم میں کام کررہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے لئے انہوں نے اپنا وزن دس کلو گرام کم کیا ہے۔

مزید خبریں :