دنیا
13 مارچ ، 2012

جاپانی شہریوں کی اکثریت جوہری بجلی گھر بحال کرنے کی مخالف

ٹوکیو … جاپانی شہریوں کی اکثریت نے ایک بار پھر جوہری بجلی گھروں کو بحال کرنے کی مخالفت کردی ۔ جاپان کے ایک اخبارکی طرف سے جاری کردہ سروے رِپورٹ کے مطابق 57 فیصد جاپانی شہریوں نے کہا ہے کہ جوہری بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار نہ شروع کی جائے۔ جبکہ 80 فیصد کے خیال میں جاپانی حکومت کی طرف سے جوہری بجلی گھروں کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات اطمینان بخش نہیں۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل جاپان میں ہولناک زلزلہ اور سونامی سے فوکو شیما جوہری بجلی گھر کی تباہی اور تابکاری کے اخراج کے بعد تمام 54 جوہری بجلی گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔ جاپانی حکومت موسم گرما کے دوران ملک میں بجلی کی قلت کے مسئلہ سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لے کر ان میں سے بعض جوہری بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے جس کے لئے اس نے اقوام متحدہ کی جوہری تو انائی کی ایجنسی آئی اے ای اے کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ تاہم جاپانی شہیروں کی اکثریت جوہری بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے کی مخالفت کررہی ہے۔

مزید خبریں :