صحت و سائنس
11 جولائی ، 2013

فاسٹ فوڈسے بچوں اورنوجوانوں کو دمہ ہوجاتا ہے ،عالمی ادارہ صحت

ملتان…جنگ نیوز…فاسٹ فوڈ کابڑھتاہوا استعمال بچوں اور نوجوانوں کودمہ کاشکارکررہاہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیاکے 50سے زیادہ ممالک میں 5لالکھ سے زیادہ بچے فاسٹ فوڈ کے استعمال کے نتیجے میں غذائیت کی کمی کاشکار ہیں ۔پاکستان میں خاص طورپر پنجاب کے بچوں میں غذائیت کی کمی کی شرح بہت زیادہ ہے ۔یہاں 39فیصد بچوں کا اپنی عمر کے حوالے سے وزن کم ہے جبکہ 14فیصد بچے غذائیت کی انتہائی کمی کاشکار ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہفتہ میں 3روز فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والے نوجوانوں کو دمہ کے 40فیصد خطرات ہوتے ہیں جبکہ 6سے 7سال کے بچوں میں یہ خطرات 27فیصد ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے پروگرام ایپی ڈیمک کنٹرول کے ڈائریکٹر عطاء الرحمن کے مطابق فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں میں دمہ،خارش اورآنکھوں میں مسلسل پانی آنے کے خطرات میں بے حد اضافہ ہوسکتا ہے ۔فاسٹ فوڈ میں موجودچکنائی جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے ۔پھلوں کے کثرت استعمال سے اس مرض کے خلاف مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پھلوں کے کثرت استعمال سے دمہ ،خارش اوردیگر امراض کے خطرات میں 11سے 14فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے ۔انہوں ں ے کہاکہ اشیائے خوردنی مثلاََگائے کادودھ ،انڈے ،مچھلی ،گھونگھے ،خمیر سے تیار کردہ چیزیں اورمونگ پھلی وغیرہ بھی دمے کی علامت کاسبب بنتے ہیں ۔

مزید خبریں :