پاکستان
15 جولائی ، 2013

لوڈ شیڈنگ کئی گنا بڑھ گئی ،بڑے چور حکومتی صفوں میں ہیں،منورحسن

 لوڈ شیڈنگ کئی گنا بڑھ گئی ،بڑے چور حکومتی صفوں میں ہیں،منورحسن

کراچی … امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے بنگلہ دیش کے نامور اسکالر پروفیسر غلام اعظم کو دی جانے والی 90سالہ سزائے قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کے ایما پر عالمی جنگی جرائم ٹریبونل نے بزرگ رہنما کو” حب الوطنی“ کے جرم میں 90 سال قید کی سزا سنا کر انصاف کو پامال کیاہے۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کو اپنی پہلی ترجیح قرا ر دے کر اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کر کے قوم سے ووٹ لیے تھے اب جبکہ حکومت کو اقتدار سنبھالے دو ماہ کا عرصہ گزر چکاہے مگر لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ بجلی چوروں کو پکڑکر نشان عبرت بنانے کے دعوے کرنے والوں کی ناک کے نیچے بجلی چوری ہورہی ہے ،جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بڑے چور حکومتی صفوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بجلی و گیس چوروں کو ناصرف حکومتی ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سرپرستی حاصل ہے بلکہ خود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد اس شرمناک دھندنے میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :