صحت و سائنس
13 مارچ ، 2012

مانسہرہ: نمونیہ کے موذی مرض نے39معصوم بچوں کی جان لے لی

 مانسہرہ: نمونیہ کے موذی مرض نے39معصوم بچوں کی جان لے لی

مانسہرہ…زلزلہ سے متاثرہ ضلع مانسہرہ میں نئے سال میں نمونیہ کے موذی مرض نے39معصوم بچوں کی جان لے لی۔کنگ عبداللہ تدریسی اسپتال کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے گلے اور سینے کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ماہ جنوری میں کل200بچوں کو بیماری کی حالت میں اسپتال لایا گیا جن میں سے18بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔فروری میں 167بچے اسپتال پہنچے جن میں سے17جانبر نہ ہوسکے۔اور مارچ میں اب تک71میں سے4بچے نمونیہ کے مرض کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔عوام نے حکومت سے اس موذی مرض کے تدارک کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :