پاکستان
19 جولائی ، 2013

شعبہ صحت میں جاری پی پی ایچ آئی پروگرام جاری رہیگا،قائم علی شاہ

کراچی …وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں جاری پی پی ایچ آئی پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلی ہاوس کراچی میں اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام ڈائریکٹرطاہر قریشی نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی پروگرام کے تحت سندھ کے 21اضلاع میں 1137صحت کی سہولیات کے مراکز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جن میں779بنیادی صحت مراکز میں سے 647مراکز پی پی ایچ آئی چلارہی ہے، اس کے علاوہ 72میٹرنٹی ہومز میں سے 34،جبکہ 598ڈسپینسریوں میں سے 435ڈسپینسریاں پی پی ایچ آئی کے تحت کام کر رہی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی پروگرام کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا چاہیے اور بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں دور دراز علاقوں میں جاکر ویکسینیشن کا عمل بڑھایا جائے تاکہ مستقبل میں خسرے و ھیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریاں وجود میں نہ آ سکیں۔

مزید خبریں :