دلچسپ و عجیب
31 جولائی ، 2013

بھارت میں موبائل فون زیادہ …بیت الخلاء کم

بھارت میں موبائل فون زیادہ …بیت الخلاء کم

دہلی…این جی ٹی…اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور معاشی ترقی کے دعویدار ملک بھارت میں موبائل فون زیادہ اور روزمرہ زندگی کی اہم ضرورت بیت الخلاء کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی ساٹھ فیصد آبادی پر مشتمل ملک میں پچاس کروڑ سے زیادہ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں لیکن صرف 36کروڑ افراد کو بیت الخلاء کی سہولت میسر ہے۔ ملک میں ٹیلی کام انقلاب کی بدولت 63فیصد افراد کے پاس فون تو موجود ہے لیکن اکیسویں صدی میں بھی آدھے سے زیادہ گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہیں جس سے بھارتی ترقی کے نام نہاد دعووٴں کی قلعی کھلجاتی ہے۔ واضح رہے کہ گھروں میں بیت الخلاء نہ ہونے کے باعث نہ صرف خواتین کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بھارت میں ہر سال بچوں کی ایک بڑی تعداد کھلی فضاء میں پھیلنے والے جراثیم سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :