پاکستان
05 اگست ، 2013

فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار، حکومت کو بھجوا دیاگیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار، حکومت کو بھجوا دیاگیا

اسلام آباد…اپوزیشن نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار کر کے حکومت کو بھجوا دیا جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ کمیشن کا چیئرمین یا رکن اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بھی سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہو گا۔ جیو نیوز نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ آرڈیننس سے سیکشن 5کو نکال دیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ چیئرمین یا ممبر کمیشن اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد سرکاری ملازمت کیلئے اہل نہیں رہے گا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کی ضرورت تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قائد حزب اختلاف سے ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی تھی جواپوزیشن نے تیار کر کے حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

مزید خبریں :