دلچسپ و عجیب
06 اگست ، 2013

برطانیہ میں لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے برگر بنالیے گئے

برطانیہ میں لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے برگر بنالیے گئے

لندن…برطانیہ میں لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے برگر بنالیے گئے جس کاذائقہ گائے کے گوشت جیساتھا۔اس برگرمیں استعمال ہونے والے گوشت کو مارک پوسٹ نامی سائنسدان نے 7 برس کی تحقیق کے بعد تیارکیا۔ مویشیوں کے اسٹیم سیل سے بنائے گئے گوشت کے ٹکڑے میں 20 ہزار سے زائد خلیوں کو جوڑا گیا۔ برگر میں ذائقے کیلئے اس میں نمک، انڈے اور بریڈ کا استعمال کیا گیا۔ برگرمتعارف کرانے کی تقریب میں برطانوی شیف رچرڈ مک گوان نے اس منفرد برگر کوتلا جسے کھانے کے لیے 2 رضاکار بھی موجود تھے۔ برگر کھانے والوں کا کہنا تھا کہ ذائقہ بالکل گوشت جیسا ہی ہے۔اس پراجیکٹ پر 2 لاکھ 50 ہزار یورو خرچ ہوئے ہیں۔ ایسے برگر 10 سے 20 سال کے بعد سپر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :