06 اگست ، 2013
لاہور…ون ویلنگ کرنے، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اورسڑکوں پر ہْلڑ بازی کرنیوالے خبردار رہیں، لاہور پولیس نے انہیں مزا چکھانے کے لئے کمر کس لی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بھی دفعہ144کے تحت پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیئے ہیں۔ لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے یوم ِآزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائدکر دی ہے۔ڈی سی او لاہور نسیم صادق کے مطابق ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کے خصوصی اسکواڈبھی تشکیل دے دیئے ہیں جو دفعہ144 پرعمل درآمد کرائیں گے، یومِ آزادی کے موقع پر پولیس اسکواڈ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاوٴن کرے گا۔