انٹرٹینمنٹ
09 اگست ، 2013

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا

 بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا

ممبئی …سابق مس یونیورس اور بالی وڈکی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔ممبئی میں انٹرنیشنل جیولری ویک میں شرکت کے موقع پر سشمیتا سین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنی نئی فلم کے ساتھ فلم نگری میں دوبارہ قدم رکھنے والی ہیں۔ اس حوالے سے ان کاکہناتھاکہ جب تک ان کے پروڈیوسر فلم کے نام کا اعلان نہ کردیں وہ اس بارے میں کچھ نہیں بتائیں گی۔ سشمیتا نے بتایاکہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے تین برس تک فلمی دنیا سے دوررہیں مگراب انہوں نے بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دینے کافیصلہ کرلیاہے۔

مزید خبریں :