Geo News
Geo News

پاکستان
19 اگست ، 2013

سکندر کا معاملہ اِتنا سادہ نہیں،اُس کے کچھ ہینڈلرز بھی ہیں، چودھری نثار

سکندر کا معاملہ اِتنا سادہ نہیں،اُس کے کچھ ہینڈلرز بھی ہیں، چودھری نثار

اسلام آباد…وزیرِداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے سکندر کا معاملہ اتنا سادہ نہیں، اْس کے کچھ ہینڈلر بھی ہیں،واقعے کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں، واقعے میں ملوث مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں کنٹرول لائن سے پکڑا جانے والا ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے،واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ موجودہ صورتحال پرسیاست کرناگناہ عظیم ہے، خیبرپختونخوااورکراچی میں سنجیدہ واقعات ہوئے لیکن کچھ نہیں بولا۔انہوں نے بتایاکہ میری طرف سے واضح ہدایت تھی کہ سکندرکوزندہ پکڑاجائے،وقت بڑھتاگیا،میڈیابھی بڑھ گیااورعوام بھی بڑی تعدادمیں پہنچ گئے،میں نے کہاتھاکہ اسٹن گن منگاوٴ اوراستعمال کرو،اسلام آبادپولیس کے پاس اسٹن گن ہے ہی نہیں،جب گن آئی تو پتہ چلا اُسے چلانے والا ماہر کوئی نہیں،یہ کہناکہ سکندرنے پوریاسلام آبادکویرغمال بنایاہواتھاغلط ہے،سکندرکسی کیلئے خطرہ نہیں تھا،وہ توحصارمیں تھا،ملزم سکندرحکومت کوغلیظ گالیاں دے رہاتھااوروہ لائیوچینل پرچل رہاتھا۔چودھری نثار نے بتایا کہ اسلام آباد واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے،ایک پولیس اہلکار کو لائن آف کنٹرول سے گرفتار کیا گیا ،دوسرے شخص کو حافظ آباد سے گرفتار کیاگیا ہے،اُس کی بیگم کی ٹیلیفون کالز کے ریکارڈ سے ثابت ہوا وہ مسلسل کسی سے رابطے میں تھے، اسلام آباد واقعہ اتنا آسان اور سادہ نہیں،اِس واقعے میں کچھ لوگ ملوث ہیں ، واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،اِس کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں،واقعے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایوان میں قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے اورسیکیورٹی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید خبریں :