صحت و سائنس
19 اگست ، 2013

کزنز میرج سے بچو ں میں موروثی بیماریاں:پاکستان میں بھی علاج کا آغاز

کزنز میرج سے بچو ں میں موروثی بیماریاں:پاکستان میں بھی علاج کا آغاز

کراچی …میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ کزنز میرج سے بچے کئی موروثی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اچھی خبر ہے کہ ایسے امراض کی تشخیص اور علاج، اب پاکستان میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ منیبہ وقار کی رپو رٹ کے مطابق منا ہل ،ابھی صرف 9 ماہ کی ہی ہے لیکن اس پری کو ایک ایسی موروثی بیماری نے جکڑ لیا ہے جس کی اہم وجہ ڈاکٹرزکزنز میرج قرار دیتے ہیں۔لائسو مل اسٹوریج دس اوڈر۔100 بیماریوں کا مجموعہ ہے جس میں جسم کے تمام اعضاء متاثر ہوتے ،ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس مرض کی تشخیص ہی شعبہ طب میں ایک چیلنج تصور کی جاتی تھی۔مریض کے خون کے نمونے یورپی ممالک اور بھارت بھیجے جاتے تھے،لیکن کافی تحقیق کے بعد اب اس مرض کی تشخیص اور علاج پاکستان میں بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ڈاکٹر زرین فصیح،پروفیسر آف پیڈریاٹرک کے مطابق 5 ہزار میں ایک بچہ پاکستان میں اس بیماری کا شکار ہوسکتاہے،مناسب علاج کے بعد اب مناہل کے چہرے پر صحت مندی کی چمک دکھائی دے رہی ہے،ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایل ایس ڈی کے 100 کیسز سامنے آئے جن میں سے 8 کا علاج پاکستان میں کامیابی سے کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :