20 اگست ، 2013
کراچی…محکمہ داخلہ سندھ نے ضمنی انتخابات کے موقع پر 3دن کیلئے اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلحے سے متعلق پابندی21اگست سے23اگست تک ہے۔سانگھڑ،کراچی،ٹھٹھہ،شکارپوراورمیرپورخاص میں اسلحہ لے کرچلنے اورنمائش پرپابندی ہو گی۔اسلحہ لیکرچلنے کے تمام پرمٹ 3دن کیلئے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔